کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر روہت شرما نے پاکستان کے شاہد آفریدی کے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا 351چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے 352 چھکے لگا کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔ یہ کارنامہ روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔
میچ کے 20ویں اوور میں روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 352واں چھکا لگا کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑا جس پر بھارتی شائقین کرکٹ نے تالیاں بجا کر روہت شرما کو داد دی۔ شاہد آفریدی نے 369اننگز میں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ روہت شرما نے صرف 269اننگز میں یہ ریکارڈ توڑ دیا جو آفریدی کی اننگز سے 100اننگز قبل ہے۔

اس سے قبل روہت شرما یشاسوی جیسوال کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا ،لیکن جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں روہت شرما اور ویرات کوہلی نے 100 سے زائد رنز کی شراکت داری قائم کی جس سے میچ کا رخ بدل گیا اور بھارت کو برتری حاصل ہوئی، آخر روہت 51 گیندوں پر 57رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ نے روہت شرما کو ون ڈے فارمیٹ کا طاقتور ترین بیٹر بنا دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








