بھارتی سیاستدان نے نریندر مودی کا جنسی اسکینڈل بے نقاب کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عالمی میڈیا

بھارت کے سینئر سیاستدان سبرامینن سوامی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جنسی اسکینڈل کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکن اور معروف سیاستدان سبرامنین سوامی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو عوامی کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے اور ان کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی امریکہ کی بلیک میلنگ کا شکار ہیں اور مودی کا امریکہ کی بلیک میلنگ سے بچنا مشکل ہوگا۔

سبرامینن  سوامی نے پول کھولتے ہوئے مودی کے ’’برہمچاری‘‘ (ہندو مذہب میں جسمانی خواہشات کو ترک کرنے والا شخص) ہونے کے دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں وہ کچھ اور ہیں، مودی کے خواتین کے ساتھ افئیرز رہے ہیں، چاہے خواتین  رضامند ہوں یا نہ ہوں۔

سبرامینن سوامی جو بھارتی وزیر اعظم کے قریبی دوست رہے ہیں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ امریکی ایجنسیوں کے پاس بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایسی نازیبا تصاویر موجود ہیں جو بھارت کے قومی مفادات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ یہ بلیک میلنگ بھارت کی خارجہ پالیسی کو متاثر کر رہی ہے، خاص طور پر روس یوکرین تنازعے اور امریکی دباؤ کے تناظر میں۔ انہوں نے ماضی میں مودی کی غیر ملکی دوروں پر بھی تنقید کی تھی۔

سبرامینن سوامی کی اس ٹویٹ نے بھارتی سیاسی حلقوں میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے، خاص طور پر اس وقت جب بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہردیپ سنگھ پوری، جو تیل اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر رہے ہیں، پر بھی سوامی نے ماضی میں کرپشن کے الزامات لگائے تھے، جیسے کہ 2022ء میں جنیوا میں ایک اپارٹمنٹ کی خریداری کا معاملہ۔ تاہم یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے’’جنسی سکینڈل ‘‘جیسا حساس الزام لگایا ہو۔

ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سبرامین سوامی کی اس ٹوئٹ پر بی جے پی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، پارٹی کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سبرامینن سوامی بی جے پی کے رہنما رہے ہیں، انہیں ’’اندرونی باغی‘‘ سمجھا جاتا ہے۔ ماضی میں بھی  سبرامینن سوامی مودی حکومت کے حوالے سے کئی اہم انکشافات کر چکے ہیں۔ سبرامینن سوامی 6 بار سینیئر رکن پارلیمنٹ رہے  ہیں، لیکن مودی دور میں انہیں ’’سائیڈ لائن‘‘ کیا گیا۔

Related Posts