بھارتی ریاست ہریانہ میں جنونی ہجوم بے قابو ہوگیا، جس نے قومی ایتھلیٹ اور عالمی پیرا پاور لفٹنگ پلیئر روہت دھانکر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہلاک کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 2روز قبل پیش آیا جب شادی کی تقریب میں کچھ مہمانوں کے غیر اخلاقی رویے پر اعتراض کی پاداش میں کم و بیش 15سے 20افراد نے روہت دھانکر کو لوہے کی سلاخوں اور ہاکی اسٹکس سے حملے کا نشانہ بنایا۔
جھگڑا کس بات پر ہوا؟ اس کے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26سالہ روہت دھانکر نے ہجوم کو شادی میں شریک لڑکیوں کو ہراساں کرنے سے روکا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 20 سے زائد افراد نے اسے قتل کردیا۔
Rohit was 26 . He went to a wedding and stopped a group of guys from harrassing girls. Result?
He was beaten up by a group of 20 plus unknown men and he succumbed to his injuries.
Women are really in danger in this nation and men who try to protect them too. pic.twitter.com/1HaxbdBFPf— kalki (@WayneClark202) November 29, 2025
روہت دھانکر پر تشدد کے دوران مقتول کا دوست جتن بڑی مشکل سے اپنی جان بچا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ہجوم کے سامنے کمزور پڑ جانے والے قومی ایتھلیٹ دھانکر اس حملے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں پہلے بھوانی جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، اور پھر ایک اور ہسپتال لے جایا گیا۔
An international para-weightlifting athlete named Rohit was beaten to death at a wedding ceremony in Haryana’s Rohtak for protesting against an alleged sexual misconduct on Saturday.
Watch in for more details.#Haryana #Rohtak #Bodybuilder #Wedding #IndiaTodayShorts pic.twitter.com/OAy496rhUr
— IndiaToday (@IndiaToday) November 30, 2025
روہت شرما کو پی ڈی شرما پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ماضی میں بھارت کیلئے روہت دھانکر نے 2 بار جونیئر پیرا نیشنل ریکارڈز بنائے اور 7بار سینئر پیرا نیشنل چیمپیئن بھی رہے۔
عالمی سطح پر بھارت کی نمائندی کرنے والے روہت دھانکر کے قتل کے کیس میں پولیس نے صرف6ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ روہت دھانکر کے اہلِ خانہ نیشنل ایتھلیٹ کے قتل کے بعد انتہائی غمزدہ ہیں اور مودی حکومت سے واقعے کی صاف و شفاف تحقیقات اور انصاف کامطالبہ کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








