احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی، اہم انکشافات، مداح غمزدہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسراور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ احمد شاہ نے یہ تکلیف دہ خبر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے بھائی کی سانس کی نالی بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ رات اچانک طبیعت بگڑ گئی تھی، اور وہ اللہ کی طرف چل بسے۔

احمد شاہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا، اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Peer Ahmad Shah (@cuteahmadshah01)

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ عمر شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور خاندان کے لیے صبر کی دعا کریں۔

احمد شاہ کی پوسٹ پر صارفین نے شدید دکھ و غم کا اظہار کیا، سوشل میڈیا صارفین نے عمر شاہ کی معفرت کی دعا کی اور کہا کہ یہ ننھا ستارہ سچ میں بہت خوبصورت تھا۔

ایک صارف نے کہا کہ یااللہ گزشتہ سال احمد شاہ کی بہن اور اب بھائی۔ اللہ والد ین کو صبر جمیل عطا فرما۔

اس اچانک انتقال کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے اہلِ خانہ بلکہ لاکھوں چاہنے والوں کو بھی غمزدہ کر دیا ہے بلکہ میڈیا انڈسٹری بھی سوگوار ہوگئی ہے۔

مرحوم عمر شاہ اپنے بھائی احمد شاہ کے ہمراہ مختلف ٹی وی چینلزخصوصاً جیتو پاکستان اور رمضان ٹرانسمیشن کے دوران پیاری شرارتیں کرتے رہتے تھے جس سے ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرجاتی تھیں۔

یاد رہے کہ پیچھے تو دیکھو سے شہرت حاصل کرنے والے احمد شاہ کے علاوہ اُن کے چھوٹے بھائی عمر شاہ اور ابوبکر بھی ناظرین میں بے حد مقبول تھے اور تینوں بھائی اکثر ایک ساتھ مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں مشہور چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ نے ایک سرجری کروائی ہے جس کی اطلاع ان کے بھائی معروف انفلوئنسر احمد شاہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Peer Ahmad Shah (@cuteahmadshah01)

احمد شاہ نے بتایا تھا کہ عمر کو ایک طبی عمل سے گزرنا پڑا ہے اور وہ اب صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی کہ وہ عمر کی جلد صحت یابی اور بھلائی کے لیے دعا کریں۔

Related Posts