بھاری گراوٹ کے بعد اچانک مثبت رجحان کیسے؟ جانیں آج اسٹاک مارکیٹ کی سمت کیا رہی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز منفی رجحان کے بعد دوبارہ بہتری دیکھنے میں آئی اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران سرمایہ کاروں کی محتاط واپسی نے مارکیٹ کو مثبت سمت میں دھکیل دیا۔دن کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری دوران میں ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 166,837 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم منافع سمیٹنے کی سرگرمیوں نے انڈیکس کو نیچے بھی کھینچا اور یہ 165,886 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آگیا۔

مارکیٹ آخری گھنٹوں میں معمولی طور پر سنبھل گئی اور اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 138 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 166,283 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار رہی تھی۔ مسلسل تیزی کے بعد ویلیوایشن سے متعلق خدشات بڑھ گئے تھے اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کے لیے بڑی سطح پر فروخت کی جس نے مارکیٹ کو گہری مندی میں دھکیل دیا۔ بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1,496 پوائنٹس گر کر 166,145 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related Posts