پاکستان کا پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری؟ جانیں اصل معاملہ کیا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس نامزدگی کا نوٹیفکیشن صدر مملکت اور وزیر اعظم کے دستخطوں کے ساتھ جاری کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کے دستخطوں سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم جیو نیوز نے کچھ دیر بعد اپنی ہی بریک کی ہوئی خبر کو جعلی قرار دے دیا۔

حکومت کا یہ فیصلہ دفاعی قیادت میں ایک تاریخی پیش رفت ہے کیونکہ اس سے پہلے پاکستان میں مسلح افواج کے تمام شعبوں کی مربوط قیادت کے لیے الگ سے یہ عہدہ موجود نہیں تھا۔

ماضی میں آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان اپنے اپنے اداروں کی کمان تک محدود تھے لیکن اب اس نئے عہدے کے تحت قومی دفاعی حکمت عملی اور مسلح افواج کی قیادت کو مرکزی سطح پر منظم کیا جائے گا۔

Related Posts