سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کی طبیعت قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد سنبھلنے لگی۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو سیاسی مقصد کے تحت حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو عوام سے ملاقات کیلئے گئے تو حملہ آور نے فائرنگ کی جس سے انہیں بازو اور پیٹ میں لگنے والی 5 گولیاں شدید تکلیف کا باعث بنیں۔
تاہم اب وزیر اعظم رابرٹ فیکو کی سرجری کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے 71سالہ حملہ آور کو موقعے پر گرفتار کر لیا تھا۔مقامی میڈیا نے رات کے وقت ہی وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت خطرے سے باہر ہونے کی تصدیق کردی تھی۔
وزیر ماحولیات ٹومس ٹرابا نے کہا کہ وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔جہاں تک مجھے علم ہے، وزیراعظم کا آپریشن کامیاب رہا اور میرا اندازہ ہے کہ وزیراعظم کی جان بچ جائے گی۔ اس وقت ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔
سرجری کے دوران وزیراعظم رابرٹ فیکو شدید زخمی تھے ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیر دفاع رابرٹ کلیناک نے میڈیا کو بتایا کہ سرجاری جاری ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سیاسی مقاصد کے تحت وزیراعظم رابرٹ فیکو پر گولیاں چلائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








