کراچی میں بارشیں کب تک متوقع ہیں؟ موسمیات نے بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بھیگا بھیگا موسم
فوٹو جیو

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 اگست تک کسی بھی غیر معمولی سسٹم کی توقع نہیں البتہ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 اگست تک کوئی بھی ایسا سسٹم متوقع نہیں ہے جو غیرمعمولی بارشوں کا سبب بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ آئندہ چند روز تک شہر میں پھوار اور بوندا باندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں تواتر سے بحال رہنے کی توقع ہے۔ 4 اگست سے ملک میں داخل ہونے والے نئے مون سون سسٹم کے کراچی پراثرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ کے ساحلی شہروں میں 4 سے 6 اگست کے درمیان ہلکی بارش کا امکان رہےگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے کو شہرکا مطلع بیشتروقت جذوی اورمکمل ابرآلود رہا، دن بھر شہرکی فضاوں پر سمندرکے نچلی سطح کے بادل چھائے رہے۔ ہفتےکوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 63 فیصد رہا۔

Related Posts