تیز رفتار منی بس نے 8 سالہ بچے کو روند دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹریبیون

کراچی کے علاقے بفر زون میں تیز رفتار منی بس نے کمسن راہ گیر بچے کو روند کر ہلاک کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے بفر زون سیکٹر 16 کے سامنے ڈبل روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے قریب منی بس نے راہ گیر بچے کو کچل دیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں سے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او تیموریہ سب انسپکٹر فراز نے میڈیا کو بتایا کہ راہ گیر بچے کی عمر 8 سال کے قریب ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور میرسلام کو گرفتار کر کے منی بس اپنے قبضے میں لے لی جبکہ متوفی بچہ بھی اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Posts