پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا، کیا ستمبر میں بھی بارشیں ہوں گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پروپاکستانی

پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا، کیا اگست بارشوں کے سلسلے کا آخری مہینہ ہے، یا اس کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پوسٹ مون سون اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان کے مطابق اگست کے بعد بھی بارشیں جاری رہیں گی، ان کے مطابق دو سے پانچ ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئے گا، آنے والا سیزن پوسٹ مون سون ہے، پوسٹ مون سون میں کم بارشیں ہوں گی۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا مزید بتانا تھا کہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی اثرات ہوں گے، ملک میں بارشوں کے ایک سے دو اسپیل مزید بھی ہو سکتے ہیں۔

ا ن کا کہنا ہے کہ مون سون شدت سے چل رہا ہے۔ کراچی کے نزدیک سمندر میں گزشتہ روز سے سائیکلون بنا ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں کل بھی بارش ہو گی۔

Related Posts