سینیٹ الیکشن، کتنے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے؟ کتنے میدان میں ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جبکہ 18 بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام کا نوٹیفکیشن 14 مارچ 2024 کو جاری کیا تھا، جس کے تحت 29 جنرل، 8 خواتین، 9 ٹیکنو کریٹ، علما اور 2 غیر مسلم نشستوں پر انتخاب 2 اپریل 2024 کو شیڈول ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق 18 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، جن میں پنجاب کی 7 جنرل نشستیں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستیں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 2 اپریل 2024 کو سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں وفاقی دار الحکومت سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنو کریٹ، پنجاب کی 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ، علما اور ایک غیر مسلم، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ، علما اور ایک غیر مسلم، خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں اور ان نشستوں پر مجموعی طور پر 59 امیدواران مد مقابل ہیں۔

ترجمان نے اعلامیے میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرننگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

Related Posts