عید الاضحیٰ کی چھٹیاں کتنے دن اور کب سے کب تک ہوں گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اے آئی

کابینہ ڈویژن نے 17 تا 19 جون عید الاضحٰی کی تعطیلات کی تجویز دیتے ہوئے سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عید الاضحی کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردی ہے جس میں پیر سے لے کر بدھ تک صرف دو دن کی تعطیلات کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک صرف دو دن دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ہفتہ 15  اور اتوار 16  جون کی پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

سمری کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف عید الاضحی کی چھٹیوں کی حتمی منظوری دیں گے۔

کابینہ ڈویژن وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے تعطیلات کی حتمی منظوری کے بعد عید الاضحی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے چار دن کی  چھٹی دی گئی تھی۔

Related Posts