عید الاضحیٰ پر بینک کتنے دن بند رہیں گے؟ اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کے موقع پرعام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک 29 اور 30 ​​جون 2023 (جمعرات اور جمعہ) کو عید الاضحی کے موقع پر بند رہے گا۔

بینک تعطیلات کے دوران سرکاری اور نجی بینکوں سمیت کمرشل بینکوں کی تمام برانچز بند رہیں گی تاہم آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم بحال رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

القاعدہ افغانستان میں دوبارہ منظم ہو رہی ہے، اقوام متحدہ

وفاقی حکومت ہفتے میں پانچ دن کم کرنے والے دفاتر کیلئے 29 اور 30 جون (جمعرات اور جمعہ) چھٹی دی گئی ہے۔ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 29 جون تا یکم جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔

Related Posts