ناردرن بائی پاس کے قریب ڈکیتوں نے پولیس اہلکار کو بھی نہ بخشا

تازہ ترین

تازہ ترین

ناردرن بائی پاس کے قریب ڈکیتوں نے پولیس اہلکار کو بھی نہ بخشا
ناردرن بائی پاس کے قریب ڈکیتوں نے پولیس اہلکار کو بھی نہ بخشا

کراچی: شہر قائد میں عید قربان کی آمد آمد ہے، جبکہ چوروں اور ڈکیتوں نے بھی اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے، ناردرن بائی پاس کے قریب ڈکیتوں نے پولیس اہلکار کو ہی لوٹ لیا، ڈکیت پولیس اہلکار سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب نادرن بائی پاس سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس اہلکار ارسل شوکت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی، ملزمان سرکاری نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ویسٹ منگھو پیر پولیس نے تحقیقات شروع کردی، پولیس اہلکار ارسل شوکت کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ، اسلحے کے زور پر لوٹ مار

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو معمار تھانے میں سرکاری اسلحہ جمع کروانا تھا، اہلکار اسلحہ جمع کروانے کے بجائے ساتھ لیکر جارہا تھا۔

Related Posts