ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے قطر اور عمان کا دورہ کیا۔
دوحہ میں ان کی ملاقات قطری امیر شیخ تمیم سے ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
شیخ تمیم نے ایران اور قطر کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا اور کہا کہ معاشی شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
دونوں شخصیات نے شعبہ ٹرانسپورٹ میں تعاون بالخصوص میری ٹائم سیکٹر میں ٹرانسپورٹیشن پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستانی کاروباری خاتون وومن گلوبل وومن انسپیریشن ایوارڈ کے لیے نامزد
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں اقوام کے درمیان سیاسی تعلقات کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو دوستانہ ہونا چاہیے۔
ان کا دورہ ایسے موقع پر ہوا جب ایران قطر مشترکہ معاشی کمیشن کا اجلاس بھی ہونا ہے۔
عبداللہیان نے علاقائی تنازعات کے حل کیلئے قطر کی حالیہ کوششوں کو بھی سراہا اور علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کیلئے دونوں ممالک میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کا وفد عُمان کے دارالحکومت مسقط گیا جہاں ان کی ملاقات یمن کے حوثی باغیوں کے مرکزی مذاکرات کار محمد عبدالسلام سے ہوئی۔

عبداللہیان نے اپنے عمانی ہم منصب سید بدرالبوسیدی سے بھی ملاقات کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








