کتنے فیصد پاکستانی اپنی شریک حیات سے خوش ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کتنے فیصد پاکستانی اپنی شریک حیات سے خوش ہیں؟
کتنے فیصد پاکستانی اپنی شریک حیات سے خوش ہیں؟

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے کرائے گئے ایک حالیہ سروے میں پاکستان میں حیران کن طور پر 93 فیصد شادی شدہ افراد نے بتایا کہ وہ اپنی شریک حیات سے ملنے والی عزت اور احترام سے مطمئن ہیں۔

سروے میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے شادی شدہ بالغ مردوں اور عورتوں کی رائے طلب کی گئی۔ 7 جولائی سے 16 جولائی 2023 تک، گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان نے ٹیلی فونک سروے (CATI) کے ذریعے 929 جواب دہندگان تک رسائی حاصل کی، جس سے ملک کی متنوع آبادی کی متوازن نمائندگی کو یقینی بنایا گیا۔

جب ان سے اہم سوال پوچھا گیا کہ آپ اپنی شادی شدہ زندگی کو دیکھتے ہوئے، ہمیں بتائیں کہ آپ ‘عزت اور احترام کے ساتھ برتاؤ’ کے حوالے سے اپنے شریک حیات سے کس حد تک مطمئن ہیں؟”

جواب دینے والوں کی اکثریت کی جانب سے اپنے شریک حیات کے سلوک اور ان سے ملنے والے اطمینان پر کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان بھر میں ازدواجی تعلقات میں اطمینان کا یہ شاندار اظہار میاں بیوی کے ایک دوسرے سے سلوک اور باہمی احترام کے تصور میں ایک مثبت رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا یہ سروے پاکستان میں ازدواجی بندھن کے حوالے سے بصیرت و آگاہی فراہم کرتا ہے۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں شادی شدہ جوڑے شہری یا دیہی پس منظر سے قطع نظر، اپنی شادیوں میں ہم آہنگی اور احترام پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھنے پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں۔

جیسا کہ معاشرہ ترقی کر رہا ہے، یہ سروے پاکستان میں خاندانی رواج کی پائیدار قوت اور شادی شدہ زندگیوں میں صحت مند، باعزت تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔

Related Posts