پنجاب کے اسکولوں میں ہیٹ ویو کے باعث کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسکولوں میں چھٹی
(فوٹو: دی نیوز)

لاہور: پنجاب کے اسکولوں میں ہیٹ ویو کے باعث مریم نواز حکومت نے اسکول جانے والے بچوں کیلئے چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کا مقصد کمسن بچوں کو شدید گرمی سے بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ہیٹ ویو کے باعث اسکولوں میں 7 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا۔ صوبائی حکومت نے سات روزہ چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 25 سے 31 مئی تک مسلسل 7 روز تک بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی سے شہری بے حال ہو گئے، کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری جبکہ لاہور میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

 ملک کے جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہروں بشمول سکھر، حیدر آباد، دادو اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بہاولپور اور ملتان میں درجہ حرارت 41 جبکہ لاہور میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

Related Posts