سعودیہ کی سستی ترین ائیر لائن کی سروس کا آغاز، پاکستان میں فضائی سفر اب کس قدر سستا ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو گلف نیوز

سعودی عرب کی سستی ترین ایئر لائن ”فلائی آ ڈیل“ کی آئندہ ماہ فروری سے پاکستان کے لیے آپریشنز شروع ہوجائیں گے جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے کہ اس نئے آپریشنز سے ٹکٹ کی قیمت میں کتنا فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی ائیر لائنز کی ”فلائی اے ڈیل“ کی پہلی پرواز 3 فروری کو ریاض سے براستہ جدہ اور پھر کراچی پہنچے گی۔

اس حوالے سے فلائی اے ڈیل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ’فلائی اے ڈیل‘ کو پاکستان میں اپنے آپریشنز کے لیے تمام اجازت نامے مل چکے ہیں اور ایئر لائن ہفتے میں دو دن کراچی اور دو دن لاہور سے جدہ اور ریاض کے لیے اپنی سروسز فراہم کرے گی۔

ارکان اسمبلی کی بنگلہ بولنے والے شہریوں کی پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلائی اے ڈیل کے آپریشنز سے نہ صرف ٹکٹوں کی قیمت میں کمی آئے گی بلکہ دیگر کمپنیوں سے مسابقت کے باعث سروس میں بھی بہتری آئے گی۔

شعبہ ایئرلائن سے وابستہ معین اختر کے مطابق یہ ایک مصروف روٹ ہے اور سارا سال ٹکٹس کی فروخت نہ صرف عمرے اور حج کے لیے جانے والوں کی ہوتی ہے بلکہ وہاں کام کے لیے موجود پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد آتی جاتی ہے۔

ان کے مطابق اس وقت عمرے کا ٹکٹ پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ ستر ہزار کے درمیان ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ نئی ائیر لائن کے آنے سے یہ قیمت دس سے پندرہ ہزار تک کم ہو گی اور نتیجتاً دیگر ائیر لائنز بھی مسافروں کو متوجہ کرنے کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں کچھ کمی کریں گی۔

معین اختر نے بتایا کہ ’فی الحال تو فلائی آ ڈیل کا نام ہماری فہرست میں اپ گریڈ نہیں ہوا تاہم وہ کہتے ہیں کہ جتنی زیادہ آپشنز ہوں گی صارفین کے لیے ٹکٹ اتنا ہی سستا ہو جائے گا۔

Related Posts