مقامی صرافہ بازار میں آج بروز ہفتہ 2 اگست 2025 کو ایک تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار 780 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے، یہ قیمت سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گی اس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سونے کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
آج ہفتہ، 2 اگست 2025 کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 2 ڈالر کم ہو کر 3,300 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑا، جہاں سونے کی قیمتوں میں ہلکی سی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 120 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 780 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 2 ہزار 455 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 900 روپے اور 10 گرام چاندی 3 ہزار 344 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








