رات کے اندھیرے میں زمین کانپ اٹھی؛ خیبرپختونخوا میں زلزلے شدید جھٹکے

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi Shaken by Mild Earthquake Tremors on June 5
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے شمالی علاقوں میں 2 اگست کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور اور ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں محسوس کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، چارسدہ، کرک، آزاد کشمیر، اور گوجرانوالہ میں بھی شہریوں نے جھٹکوں کی اطلاع دی۔ متعدد علاقوں میں لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

پاکستان محکمہ موسمیات کے قومی زلزلہ مانیٹرنگ مرکز کے مطابق زلزلہ رات 2 بج کر 3 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اسی دوران اسلام آباد اور مری میں رات گئے شدید بارش کے ساتھ گرج چمک بھی ہوئی، جس سے مجموعی طور پر موسم کی صورتحال مزید پرخطر محسوس ہوئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے ترجمان کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو 1700 ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رواں سال کے دوران شمالی پاکستان میں کئی مرتبہ زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں جن میں جون اور اپریل کے مہینوں میں بھی 5.5 شدت کے جھٹکے ریکارڈ ہوئے تھے۔ تمام زلزلوں کا مرکز ہندوکش کا علاقہ رہا ہے، جہاں زمینی پرتوں کی حرکت اکثر زلزلے کا سبب بنتی ہے۔

ادھر کراچی میں بھی اس سال غیر معمولی زلزلہ سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں جہاں لانڈھی فالٹ لائن کے قریب چند روز میں 30 سے زائد معمولی جھٹکے رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ماہرین ان حرکات کو معمول سے ہٹ کر قرار دے رہے ہیں اور صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related Posts