بٹ کوائن کی قیمت میں راتوں رات کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات ہوش اُڑا دیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

Ignored but Inevitable: The Rise of Crypto in Pakistan’s Shadow Economy
FILE PHOTO

جمعرات 11 ستمبر کی صبح بٹ کوائن کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ گزشتہ چند ہفتوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد مارکیٹ کے مزاج میں کچھ استحکام آیا۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی صبح تقریباً 9:40 بجے (UTC) کے وقت 3.90 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 113,967 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہی تھی۔ اس سے قبل صبح 6:51 بجے بٹ کوائن نے دن کی بلند ترین سطح 114,438ڈالر کو چھوا تاہم کچھ ہی دیر بعد قیمت میں کمی واقع ہوئی اور 9:45 بجے یہ 113,838ڈالر پر آ گئی یعنی 123 ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔

اگرچہ قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر یہ سطح بدھ کی رات 1:30 بجے کی کم ترین سطح 110,979 ڈالر سے خاصی بہتر ہے جو بٹ کوائن کی حالیہ بحالی کو ظاہر کرتی ہے تاہم اگر ایک مہینے پہلے کی بات کی جائے تو بٹ کوائن اب بھی 14 اگست کو ریکارڈ کی گئی 123,332 ڈالر کی سطح سے کافی نیچے ہے۔

طویل المدتی رجحانات پر نظر ڈالیں تو بٹ کوائن کی کارکردگی تاحال متاثر کن ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس میں تقریباً 34,367 ڈالر یعنی 43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2025 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن 21.85 فیصد یا تقریباً20,418 ڈالر بڑھ چکا ہے۔

ایک سال کے عرصے میں اس کی قدر میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ 57,182 ڈالر کے اضافے کے مترادف ہے۔

Related Posts