ذخیرہ اندوزوں کا کھیل شروع، ملک کے مختلف شہروں میں آٹا کتنا مہنگا ہوگیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آٹا
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے مختلف شہروں میں آٹا مہنگا ہوگیا۔ حکومت مبینہ طور پر ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو لگام دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔ جن شہروں میں آٹے کی قیمتیں بڑھیں ان میں کوئٹہ اور پشاور سرفہرست ہیں۔

تفصیلات ک مطابق پشاور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں گزشتہ چند ہی روز میں 200روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا۔ تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار 650روپے تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں آٹا غربت اور کسمپرسی کا شکار عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا۔

پرچون مارکیٹ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا اضافہ ہوا جو آج فی کلو 140روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔ آٹا فروخت کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا میں آتے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوا ہے۔

یہاں یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں آٹے کی قیمتوں میں کمی اور استحکام لانے کیلئے صوبے کے سرکاری گوداموں سے فلور ملز کو گندم کی ترسیل کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

پشاور کی طرح کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ 20کلو کا آٹے کا تھیلا 200روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 500روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ 50 کلو کی بوری کی قیمت یکمشت 500روپے بڑھ گئی، نئی قیمت 6ہزار 250روپے تک جا پہنچی۔

تشویشناک طور پر تاجر برادری کا ماننا ہے کہ حکومت کے پاس آٹے کا اسٹاک ختم ہونے کے نزدیک ہے جبکہ پنجاب کی مریم نواز حکومت کی جانب سے ضلع بندی کے اقدام کے باعث قیمتیں بڑھیں۔ محکمہ خوراک بلوچستان نجی شعبے کو گندم کی خریداری کا پابند بنا چکا ہے۔

Related Posts