پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں بس اور رکشے کے خوفناک تصادم کے باعث 3افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ مبینہ طور پر دھند کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق میرپور اسٹاپ کے نزدیک دھند کے باعث بس اور رکشے کے تصادم میں قیمتی جانی نقصان ہوا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت کرلی گئی ہے جن میں 20 سالہ عبدالغنی اور 15سالہ بلال شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد میں 14سالہ سجاد، 20سالہ وقاص اور 20سالہ شکیل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کے باعث سردیوں کے آغاز سے ہی حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
اس سے قبل لاہور کی کینال روڈ پر باراتیوں کی گاڑی نہر میں جاگرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ مبینہ طور پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔
ڈرائیور تیز رفتار ویگن پر قابو نہ رکھ سکا جو نہر میں جاگرنے کے باعث جانی نقصان ہوا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوئے۔ 3 کی حالت تشویشناک رپورٹ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








