کراچی کے ایک گھر سے ماں اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں مبینہ طور پر پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے شک کی بنیاد پر بچوں کے والد نجیب اللہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پیش آیا۔ پولیس نے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں ملنے پر خاتون کے شوہر نجیب اللہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ تینوں کی ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے کیمیائی تجزئیے کے نمونے لیب بھجوائے گئے ہیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت فاطمہ، سونم، آرزو اور ارمان کے ناموں سے ہوئی۔ علاقہ مکینوں کا ماننا ہے کہ نجیب کی دوسری بیوی فاطمہ کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ دوست کے مطابق نجیب اللہ کے مالی حالات اچھے نہیں تھے۔
دوست کے مطابق نجیب اللہ حال ہی میں نئے گھر میں شفٹ ہوا تھا۔ وزیر قانون سندھ ضیا لنجار نے واقعے کی صاف و شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا۔ کیمیائے تجزئیے کے نمونوں کا میڈیکل ٹیسٹ جاری ہے۔
نجیب اللہ کی گرفتاری کی وجہ؟
پولیس کا ماننا ہے کہ تاحال پوسٹ مارٹم رپورٹس سامنے نہیں آئیں، جن سے وجہ موت معلوم ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ نجیب اللہ کا فاطمہ سے مسلسل جھگڑا اور مالی حالات بہتر نہ ہونا، دونوں پولیس کو یہ سمجھنے پر اکساتے ہیں کہ قتل میں نجیب اللہ مکمل طور پر یا کسی نہ کسی حد تک ملوث ہوسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








