پاکستان کے بہادر ڈرائیور کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر مبینہ دہشت گردی کے مرتکب حملہ آور کو روکنے پر اہم ترین اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ایک مسلح حملہ آور اپنی گاڑی سے لوگوں پر حملے کررہا تھا، جس کے نتیجے میں متأثرہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلا۔ اسی دوران پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد افضل نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی حملہ آور کی گاڑی کے سامنے ڈال دی۔
پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد افضل نے حملہ آور کو مزید تباہی پھیلانے سے روک دیا، جس پر جرمن حکام نے اس بے مثال دلیری اور جراتمندانہ اقدام کو انسان دوستی کی لازوال مثال قرار دیتے ہوئے سرکاری سطح پر پاکستانی ڈرائیور کو اعزاز پیش کیا۔ مقامی افراد نے بھی ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
جرمنی یہاں ایک پاکستانی کو اہم ایوارڈ دیا گیا کیونکہ اس نے ایک دہشت گرد جو گاڑی سے لوگوں کو کچل کر مار رہا تھا کو اس دلیر شخص نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی ٹیکسی سے روکا
ایک ٹیکسی ڈرائیور کو اہم ترین ایوارڈ دیا گیا اسکو اپنا ہیرو مانا گیا کیونکہ یہاں اصل ہیروز کی عزت کی… pic.twitter.com/Um02dLO4AV— Ch Sajaad Husein (@ch_sajaad) December 10, 2025
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کی بے مثال بہادری کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیاجارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی حفاظت کرنے والے ہی اصل ہیروز ہوتے ہیں جو دنیا کو مشکلات سے بچاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








