شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش ڈرم میں ڈالدی، گرفتاری کیسے ہوئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: ایکسپریس)

کراچی پولیس نے انڈسٹریل ایریا میں 4 بچوں کی ماں کو قتل کرنے والے سفاک شوہر کو رنگے ہاتھوں  گرفتار کرلیا ہے ، ملزم مقتولہ کی لاش پھینک کر فرار ہورہا تھا، جب اسے حراست میں لیا گیا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا اور اس کی لاش ڈرم میں ڈال کر سوزوکی پک اپ کے ذریعے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ملزم کو نیلے رنگ کا ڈرم پھینک کر جاتے ہوئے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت روکا اور ڈرم کھول کر دیکھا جس میں سفاک شخص نے اپنی بیوی کی لاش رکھی تھی۔

لاش برآمد ہونے پر علاقہ مکینوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام بابو ہے جو پلاسٹک ڈرم میں 4بچوں کی ماں کی لاش کو پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو 3 دن قبل قتل کیا گیا جس کی لاش رات گئے جناح ہسپتال منتقل کی گئی، ملزم سے تھانے میں واقعے کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے جس سے تفصیلی بیان میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Related Posts