زمینی تجارت شروع، پاکستان سے گاڑیوں کا قافلہ روس پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: سماء)

پاکستان سے 16گاڑیوں کا قافلہ کینوؤں کی کھیپ لے کر 6 ہزار کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرکے  روس پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے روس تک علاقائی تجارت کا اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پھلوں کی ترسیل شروع کردی۔ این ایل سی کی 16گاڑیاں روس کے 2 شہروں دربنت اور گروزنی پہنچ گئیں۔ 14گاڑیوں نے دربنت جبکہ 2 نے گروزنی پہنچ کر تجارت کا آغاز کیا۔

قبل ازیں این ایل سی کے قافلے نے 3 ممالک سے ہوتے ہوئے روس کی سرحد عبور کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ این ایل سی ریفر سروس کا اجراء زراعت کیلئے اہم پیشرفت سے کم نہیں۔ کولڈ چین کی عدم دستیابی 40فیصد تازہ زرعی پیداوار کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔

دوسری جانب ریفر سروس کی موجودگی سے روس پہنچنے والے پھلوں کی تازگی برقرار رہے گی۔ پاکستانی ٹرک جب دربنت پہنچے تو روسی حکام نے استقبالیہ تقریب منعقد کی جس میں عالمی روڈ ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اس موقعے پر روس کے کسٹم حکام، تاجر برادری اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ این ایل سی کے زبردست اقدام سے پاک روس باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔ روس نے زمینی تجارت کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Related Posts