اعلیٰ امریکی یونیورسٹی میں مفت داخلہ کیسے حاصل کریں؟ مکمل گائیڈ اور اسکالرشپ کی تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

اعلیٰ امریکی یونیورسٹی، فائل فوٹو

پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ اب بغیر کسی مالی دباؤ کے امریکہ کی ییل یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے عالمی معیار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ اسکالرشپس انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے دستیاب ہیں، جن کے تحت کامیاب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس، رہائش، کھانے پینے کے اخراجات اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے سہولت:
ییل یونیورسٹی ان خاندانوں کے طلبہ کو خصوصی اسکالرشپ دیتی ہے جن کی سالانہ آمدنی 65,000 ڈالر سے کم ہے۔ اس اسکالرشپ میں مکمل ٹیوشن فیس، یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش، کھانے پینے کے اخراجات اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں۔ عام طور پر یہ امداد 50,000 ڈالر سالانہ تک ہوتی ہے، لیکن بعض صورتوں میں 70,000 ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

اسکالرشپ کے فوائد:
ییل کی مکمل فنڈ شدہ اسکالرشپ تمام اہم اخراجات کا احاطہ کرتی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو مکمل ٹیوشن فیس کی معافی، رہائش، کھانے کے انتظامات، مکمل طبی انشورنس، یونیورسٹی کی لائبریریوں، لیبارٹریز اور تحقیقاتی مراکز تک مکمل رسائی دی جاتی ہے۔
مزید برآں طلبہ کو عالمی تعلیمی پروگرامز اور انٹرن شپس میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں جو ان کے کیریئر اور علمی ترقی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

شرائط:
ییل یونیورسٹی کی اسکالرشپ کے لیے درخواست دہندگان کو چند شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔ یہ اسکالرشپ بین الاقوامی طلبہ، بشمول پاکستانی طلبہ کے لیے کھلی ہے۔
درخواست دہندگان کا تعلیمی ریکارڈ عمدہ ہونا چاہیے اور انھوں نے کسی تسلیم شدہ ادارے سے تعلیم حاصل کی ہو۔
انگریزی زبان پر عبور لازمی ہے، جس کے لیے TOEFL میں کم از کم 100 یا IELTS میں 7.0 بینڈ درکار ہیں۔
انڈرگریجویٹ طلبہ کو SAT یا ACT کے اسکور جمع کرانے ہوتے ہیں، جبکہ گریجویٹ طلبہ کے لیے GRE یا GMAT لازمی ہیں۔
ساتھ ہی، مالی حیثیت ثابت کرنے کے لیے تصدیق شدہ مالیاتی دستاویزات اور اثاثوں کی تفصیل دینا ضروری ہے۔

درخواست کا طریقہ:

انڈرگریجویٹ پروگرامز:
درخواست دہندگان کو ییل کی ویب سائٹ پر Common Application یا Coalition Application کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔
درخواست کے دوران مالی امداد میں دلچسپی ظاہر کرنا ضروری ہے۔
مالی ضرورت کے جائزے کے لیے CSS Profile فارم جمع کرانا لازمی ہے۔
تمام ضروری دستاویزات جیسے تعلیمی اسناد، ذاتی بیان، ٹیسٹ اسکور (SAT/ACT)، انگریزی مہارت کے نتائج (IELTS/TOEFL) اور آمدنی کا ثبوت اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔
درخواست کی آخری تاریخ عموماً دسمبر کے وسط میں ہوتی ہے جبکہ نتائج مارچ یا اپریل میں جاری کیے جاتے ہیں۔

گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرامز:
درخواست دہندگان کو اپنے مخصوص شعبے کے لیے Yale Graduate Application فارم پُر کرنا ہوتا ہے۔
تمام تعلیمی اور مالیاتی دستاویزات (سرٹیفکیٹس، GRE/GMAT اسکور، سفارش نامے، مقصد کا بیان، اور مالی معاونت کی درخواست) کے ساتھ درخواست جمع کرانی ہوتی ہے۔
گریجویٹ پروگرامز کی آخری تاریخ محکمہ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے، عموماً دسمبر سے فروری کے درمیان۔

مزید تفصیلات اور درخواست کے طریقہ کار کے لیے ییل یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔

Related Posts