اسکول ٹیچر کی برہنہ تصاویریں کیسے بنائیں؟ بلیک میلر سیکیورٹی گارڈ قانون کی گرفت میں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ڈیجیٹل دور میں ایک خطرناک بلیک میلنگ کیس سامنے آیا ہے جہاں ایک اسکول ٹیچر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے جعلی اور نازیبا تصاویر بنا کر ہراساں اور بلیک میل کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی متاثرہ خاتون ٹیچر کی شکایت پر ایس ایچ او شالیمار علی حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ ایس پی سول لائنز نے بتایا کہ ملزم رمضان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خانیوال سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم خاتون ٹیچر کو جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر مسلسل رقم کا مطالبہ کرتا رہا۔ اس دوران وہ خاتون کو ناجائز تعلقات کے لیے بھی دباؤ میں رکھنے کی کوشش کرتا رہا اور مسلسل ہراساں کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم نوکری چھوڑ کر خانیوال فرار ہوگیا تھا اور مختلف موبائل نمبروں سے رابطے کرتا رہا۔ گرفتاری کے وقت اس کے زیرِ استعمال موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

ایس پی سول لائنز نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ حکام نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts