سرکاری ملازمین غیرملکی سفر پر کیسے جائیں گے؟ نئے رولز نافذ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

حکومتِ پاکستان نے سرکاری ملازمین بشمول ڈاکٹروں کے لیے بیرونِ ملک رخصت سے متعلق نئے قواعد متعارف کراتے ہوئے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اب بیرونِ ملک سفر کی تمام درخواستوں کی منظوری براہِ راست وزیرِ اعلیٰ سے لینا لازمی ہوگی۔ یہ فیصلہ اُن تمام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگا جو سرکاری طور پر “ایکس پاکستان لیو” کے تحت بیرونِ ملک جانا چاہتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیرونِ ملک سفر کے خواہشمند ملازمین کو کم از کم ایک ماہ پہلے اپنی رخصت کی درخواست جمع کرانا ہوگی۔ روانگی سے قبل باقاعدہ منظوری حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ سفری شیڈول اور دیگر ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد رخصت کے عمل کو منظم اور مؤثر بنانا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

حکام نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام سرکاری امور میں خلل سے بچنے اور ملازمین کو اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی میں مدد دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

نئی ہدایت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور تمام متعلقہ محکموں پر لاگو ہوگی۔

Related Posts