سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ! فی تولہ قیمتیں جان کر پریشان ہوجائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 5 ہزار 300 مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قدر میں بھی فی تولہ 346 روپے اضافی دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نرخوں کے مطابق 24 قیراط کا ایک تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے اضافے سے 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے جبکہ 10 گرام سونا جو 4 ہزار 544 روپے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا 10 گرام سونا 4 لاکھ 12 ہزار 421 روپے میں خریدا اور بیچا جا رہا ہے جس میں 4 ہزار 165 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

چاندی کی قیمتیں

مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 346 روپے اضافے سے 8 ہزار 615 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 296 روپے مہنگی ہونے سے 7 ہزار 385 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

بین الاقوامی صرافہ بازار:

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5020 امریکی ڈالر ہے جو 53 ڈالر کے اضافے کی عکاسی کرتی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 81.40 امریکی ڈالر ہے، جو 3.46 ڈالر کے اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ قیمتیں انٹر بینک ایکسچینج ریٹس کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہیں اور 999 خالصی (24 قیراط) پر مشتمل ہیں۔

Related Posts