بسنت کا خوشیوں بھرا تہوار سانحے میں تبدیل! صحافی زین ملک چھت سے گر کر جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

لاہور کے علاقے ساندہ کے رہائشی صحافی زین ملک چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کر رہے تھے جب حادثاتی طور پر چھت سے گر گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زین ملک چھت پر پھنسے ہوئی پتنگ کو اتارنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک توازن کھو بیٹھے اور نیچے گر گئے۔

زین ملک کو شدید چوٹ لگنے کے بعد انہیں زخمی حالت میں میاں منشی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور اسپتال میں دم توڑ گئے۔

زین ملک مختلف میڈیا چینلز میں بطور رپورٹر کام کر چکے تھے اور آپ نیوز میں اسپورٹس رپورٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ حال ہی میں جی این این میں بطور سپورٹس رپورٹر کام کر رہے تھے۔مرحوم صحافی زین ملک سابق صدر لاہور پریس کلب میاں شہباز کے کزن تھے۔

Related Posts