سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی سے قبل پوجا، ہماقریشی کی شرکت

تازہ ترین

تازہ ترین

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال
(فوٹو: آن لائن)

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی سے قبل پوجا کی تقریب رکھ دی گئی جس سے مداحوں کو اس سوال کا جواب مل گیا کہ فنکار جوڑے کا شادی کو مذہبی رنگ نہ دینے کا دعویٰ کتنا سچا ہے جبکہ پوجا پاٹ میں اداکارہ ہما قریشی نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سال سے ڈیٹنگ کرنے والے اداکار جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہییر اقبال نے آج اپنا جذباتی بندھن رجسٹر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہفتے کے روز سوناکشی کے خاندان نے شادی سے قبل پوجا پاٹ کا اہتمام اپنے گھر پر کیا۔

نیلے کرتے میں ملبوس اداکارہ سوناکشی سنہا نے پوجا میں اپنی والدہ پونم کے ہمراہ شرکت کی۔ سوناکشی سنہا کی ڈبل ایکسل میں ساتھی فنکارہ ہما قریشی اور ان کے بھائی ثاقب سلیم نے بھی ہفتے کی رات پوجا پاٹ کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں شریک ہما قریشی کو سادہ لباس میں دیکھا گیا جبکہ تقریب میں سوناکشی سنہا کی والدہ پونم نے میڈنیس مچائیں گے، دنیا کو ہنسائیں گے کی جج اور بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کو خوش آمدید کہا۔

اسی دوران ظہیر اقبال کی ہونے والی دلہن سوناکشی سنہا کے والد شتروگن سنہا اور اہلیہ پونم کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے گھر سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس دوران سینئر فنکار شتروگن سنہا مسکراتے ہوئے نظر آئے۔

Related Posts