میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے دوران شہری انتظامیہ کام کرتی نظر آئے گی لیکن ہم بارش کو روک نہیں سکتے۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ شہر میں ہونے والی بارش کے بعد جگہ جگہ کھڑے ہوجانے والے پانی کی نکاسی کو ممکن بنائیں۔ بارش کے بعد سڑکوں کی بحالی پر کام ہوگا۔
گفتگو کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں برساتی نالوں پر کام جاری ہے، یہ چیلنج دیکھنے کیلئے میئر یا کمشنر کو ہی کام کرنا ہوتا ہے۔ کوئی لاہور یا اسلام آباد سے کام کرنے یہاں نہیں آئے گا، ہم نے ہی یہ کام کرنا ہے۔ شہر کا مثبت امیج سامنے لائیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پرچہ دینے والے امتحان کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں، نقل مافیا بیٹھ کر چائے پی رہا ہوتا ہے۔ ہم بھی مشکل وقت میں فیلڈ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ بارش کے دوران شہری انتظامیہ کا کام ہوتا ہوا نظر آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے مسئلے کیلئے وزیر اعلیٰ نے ہمیں پراسیس کے بعد رقم مہیا کی۔ اب کی بار شہری انتظامیہ اپنی مشینری کو اپ گریڈ کرچکی ہے۔ بارش کو روکا نہیں جاسکتا۔ کوشش ہوگی کہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








