کراچی: گلشنِ اقبال میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

انسانی دھڑ
(فوٹو: ایکسپریس)

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس ہاکی اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا۔ شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد ہونے کے واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس واقعے میں ٹارگٹ کلنگ اور تشدد شامل ہے۔

انسانی دھڑ کو قانونی کارروائی کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او محمد نعیم راجپوت کا کہنا ہے کہ انسانی دھڑ نامعلوم ملزم یا ملزمان نے پھینکا اور فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

محمد نعیم راجپوت نے کہا کہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی لی جارہی ہے تاکہ واقعے کے متعلق مزید تفصیلات سامنے لائی جاسکیں۔

Related Posts