انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عدلیہ کی آزادی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق اور سلامتی خطرے میں ہے، جبکہ کمیشن نے یہ بیان 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتے ہوئے حکومتی اختیارات میں اضافہ کرتی ہے، جس کے نتیجے میں اختیارات کے توازن سے متعلق نظام کو نقصان پہنچتا ہے۔
بیان میں انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ عوامی عہدہ رکھنے والے افراد کو تاحیات استثنیٰ دینے سے غیر ضروری طاقت حاصل ہوتی ہے، اس لیے مضبوط اور منتخب مقامی حکومتیں جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہیں۔
اس کے علاوہ انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ جبری گمشدگیوں، قانونی کارروائی سے محروم حراستی مراکز اور شیڈول 4 کے غلط استعمال کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ شیڈول 4 قوانین کی اس فہرست کا نام ہے جس میں حکومت یا سکیورٹی ادارے عوام کو قانونی کارروائی کے بغیر روک سکتے ہیں اور حراست میں رکھ سکتے ہیں۔ انسانی حقوق کمیشن کے مطابق شیڈول 4 کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








