ہیومن رائٹس واچ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا، ترجمان دفترخارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیومن رائٹس واچ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا، ترجمان دفترخارجہ
ہیومن رائٹس واچ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی تازہ ترین رپورٹ نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے امتیازی رویے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے اور گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے بھارتی فوج کشمیریوں کیخلاف ہرظالمانہ ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کر دئیے ہیں، اس لئے یہ کہنے کا کوئی حق نہیں ہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کشمیر کے تنازع کا نوٹس نہیں لے رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی گرفت کمزور ہو رہی ہے اور مقبوضہ وادی میں اس کی پالیسیاں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی،موٹر وے زیادتی کا مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتار

Related Posts