ہمایوں سعید 49 برس کے ہوگئے، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمایوں سعید 49 برس کے ہوگئے، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
ہمایوں سعید 49 برس کے ہوگئے، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

کراچی: 27 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہونے والے مایہ ناز فنکار ہمایوں سعید آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اِس ضمن میں شوبز ستاروں کی جانب سے ہمایوں سعید کو سالگرہ کی مبارکباد یں پیش کی جارہی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے ہمایوں سعید کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’فلموں کی شان، پارٹیز کی جان اور ہمارے سُپر اسٹار کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

https://www.instagram.com/p/CDH-ajbjSD_/?utm_source=ig_embed

اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہمایوں سعید کے ہمراہ ایک سیلفی شیئرکرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

https://www.instagram.com/p/CDHuhhAjBtf/?utm_source=ig_embed

اس کے علاوہ اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہمایوں سعید کے ہمراہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے پاکستان کے نامور ڈراموں اور مقبول ترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں جس میں مقتول ترین ڈرامہ (میرے پاس تم ہو)بھی شامل ہے۔

Related Posts