شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار
شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد: نوجوان لڑکی کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم اسفند یار کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے مطابق ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر ویڈیوز اور تصاویر حاصل کی تھیں،جب لڑکی نے شادی کرنے سے انکار کیا تو ملزم نے اس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق لڑکی کی درخواست پر کارروائی عمل میں کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے نازیبا تصاویر برآمد کرلی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی او ر سخت سے سخت سزا کی سفارش کی جائے گی۔

Related Posts