ہنگری کے وزیرِخارجہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کیلئے ہنگری کے وزیرِخارجہ کل پاکستان پہنچیں گے
پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کیلئے ہنگری کے وزیرِخارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: ہنگری کے وزیرِ خارجہ و تجارت پیٹر سجارتو پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری کے وزیرِ خارجہ و تجارت اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کے ہمراہ پاکستان میں کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ہنگری کے وزیرِ خارجہ سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات اور پاک ہنگری معاشی و اقتصادی تعاون اور اشتراکِ معلومات کو فروغ دینے پر گفتگو ہوگی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ دوطرفہ تجارت، معاشی تعلقات کے فروغ اور زراعت، خوراک اور دیگر شعبہ جات میں تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ باہمی ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور عالمی معاملات پر بھی گفت و شنید ہوگی۔

بعد ازاں پاک ہنگری معاشی سفارت کاری ایونٹ کے موقعے پر دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں ہنگری کا اعلیٰ سطحی وفد اور پاکستانی کمپنیوں سے وفود بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے 2 نئی اسکیمز کا اعلان کردیا

Related Posts