بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مہالکشمی واڑہ کے ایک گھر میں فریج اچانک آگ بھڑک اٹھا جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق مہالکشمی واڑہ کے ایک گھر میں فریج اچانک آگ بھڑک جس سے ایک خاتون اور مرد جھلس کر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم دونوں راستے میں دم توڑ گئے۔
مقتولین میں سے ایک کی شناخت وجئے (عمر تقریباً 50 سال) کے طور پر ہوئی ہے جو ایک مزدور تھا۔ دوسری متاثرہ ایک 40 سالہ خاتون تھی جن کی شناخت ابھی تک مکمل طور پر نہیں ہو سکی۔
اختیاطی تدابیر؛
ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے فریج زیادہ گرم ہو جاتے ہیں جس سے شارٹ سرکٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے احتیاطی تدابیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ
فریج کے پیچھے ہوا کی مناسب گردش کے لیے کافی جگہ چھوڑی جائے۔
برقی وائرنگ کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کی جائے۔
پرانے یا خراب فریج کا استعمال نہ کیا جائے۔
یہ واقعہ گرمیوں کے آغاز میں برقی آلات سے متعلق حفاظتی تدابیر کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








