گیس لوڈشیڈنگ کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا،ناشتہ تیار نہ کرنے پر شوہرنے بیوی کو طلاق دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

gas load shedding

شیخوپورہ: گیس لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں ٹائم سے کھانا نہ بننے پر لڑائی جھگڑے ہونے لگے ،گیس لوڈشیڈنگ کے باعث ناشتہ تیار نہ کرنے پر شوہرنے بیوی کو طلاق دے دی۔

شیخوپورہ شہروگردونواح میں سی این جی بندش کے باوجودسوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی عوام ناشتہ سمیت گھرکے دیگر کھانوں سے محروم ہوگئے ۔

سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے بعدایل پی جی کی قیمتوں میں دکانداروں نے ازخوداضافہ کرلیاہے۔کوئلہ اورلکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ مزدور پیشہ افرادکی پہنچ سے باہرہوگئے۔

مزید پڑھیں: سردی کا موسم: عوام کو پناہ گاہ اور کھانا فراہم کیا جائے۔وزیر اعظم کی ہدایت

شیخوپورہ شہروگردونواح میں سی این جی بندش کے باوجودسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پرپہنچ گیا ہے چوبیس گھنٹے میں صرف ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ صبح ساڑھے پانچ بجے سے صبح سات بجے تک پوری گیس فراہم کی جارہی ہے ۔

اس کے بعدگیس کاپریشرکم کردیاجاتاہے جس پرناشتہ تیارہونا تو ایک طرف رہا چائے بنانا بھی مشکل ہوجاتا ہے اورسارا دن گیس کے کم پریشر کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین دوپہراوررات کاکھاناتیارنہیں کرپاتیں جبکہ رات 9بجے سے صبح ساڑھے پانچ بجے تک گیس مکمل بندکردی جاتی ہے اوریہ سلسلہ گزشتہ آٹھ سال سے جاری ہے۔

Related Posts