بھارت میں لاش کی بے حرمتی کا واقعہ، بیوی قتل، شوہر نے لاش کے ٹکڑے کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی: بھارت میں لاش کی بے حرمتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، سیتا پور میں شوہر نے بیوی کا گلا دبا  کر مقتولہ کی لاش کے ٹکڑے کرکے گھر سے دور پھینک دئیے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتر پردیش کے شہر سیتاپور میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے ایک دوست کی مدد سے مختلف مقامات پر پھینک دیا۔ اتر پردیش پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا جس کا نام پنکج موریہ بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حزب اختلاف کے رہنما انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر

ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پنکج کی بیوی کی لاش رواں ماہ 8 نومبر کو برآمد ہوئی۔ پولیس نے اقدامِ قتل میں معاونت پر ملزم کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا۔ پنکج موری کی شادی بارہ بنکی سے تعلق رکھنے والی جیوتی سے 10 سال پہلے ہوئی تھی۔

طویل عرصے تک کامیاب شادی کے باوجود ملزم کو اپنی بیوی پر بے وفائی کا شبہ ہوا جس نے مقتولہ کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنا لیا۔ ایس پی سیتا پور کا کہنا ہے کہ گلہریا گاؤں کے ایک کھیت سے ایک خاتون کے جسم کے اعضاء برآمد ہوئے تھے جو مقتولہ جیوتی کے ثابت ہوئے۔

کچھ ہی دنوں بعد پولیس کو مقتولہ کا مسخ چہرہ ملا تو خاکہ بنانے کیلئے ماہرین کو بلا لیا گیا۔ خاکے کی نقول مختلف علاقوں میں تقسیم کی گئیں تو کچھ ہی روز بعد بارہ بنکی سے تعلق رکھنے والی مالتی سنگھ نے مقتولہ کی ماں ہونے کا دعویٰ کیا اور لاش کی شناخت بھی جیوتی کے طور پر کرلی۔

بعد ازاں پولیس نے جیوتی کے شوہر پنکج کو بھی ڈھونڈ نکالا اور اس سے بیوی کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بیوی کی گمشدگی کی معقول وجہ بتانے میں ناکام رہا۔ تفتیش کے دوران ملزم قتل کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ گھر پر چھاپہ مارا گیا تو آلۂ قتل بھی برآمد ہوگیا۔

ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ میں ایک میڈیکل اسٹور پر کام کرتا تھا اور رات کو دیر گئے گھر آتا تھا۔ پڑوسیوں سے پتہ چلا کہ جیوتی منشیات لیتی تھی اور اس کے غیر مردوں سے مراسم تھے۔ 8 نومبر کی رات کو میں نے جیوتی کو قتل کیا اور دوست وجن پاسی کی مدد سے لاش کے ٹکڑے کیے۔

اعترافی بیان میں ملزم نے مزید کہا کہ میں نے لاش کے ٹکرے گھر سے 7 کلومیٹر دور کھیت میں پھینکے۔ جرم کرنے سے قبل ملزم پنکج نے اپنی 2 بیٹیوں اور بیٹے کو چچا کے ہاں بھیج دیا تھا تاکہ کسی کو اس کے خوفناک منصوبے کے متعلق علم نہ ہوسکے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Related Posts