اسٹیبلشمنٹ، سرکاری افسران اور واپڈا ملازمین کی مفت بجلی بند کردی جائے، حسین محنتی

تازہ ترین

تازہ ترین

جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر بجلی بلوں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور ہوشربا مہنگائی کیخلاف ہفتہ 02 ستمبر کو کامیاب ہڑتال کرنے پر عوام خصوصاً تاجر انجمنوں اور سیاسی و سماجی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ظلم کیخلاف ڈٹ گئی ہے، حکمرانوں نے عوام کا غم وغصہ اور بپھرے ہوئے عوام کا موڈ دیکھ لیا ہے، پرامن احتجاج کو مان دیکر بجلی بلوں اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو پھر یہ حکمرانوں کے محلات اور ایوانوں کا گھیرا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاض کی دوسری کھجور نمائش، انواع و اقسام کی لاکھوں ٹن کھجوروں کا بازار

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، سرکاری افسران اور واپڈا کے ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی بند کرکے ظلم و ناانصافیوں اور مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دیا جائے، آئی پی پیس کے معاہدوں پر ازسرنو غور کرکے قابل عمل بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامانہ پالیسیوں کو عوام فلاح و بہبود اور قومی مفاد کے مطابق پالیسی بنائیں جائیں، آئی ایم ایف کی غلامی، کرپٹ قیادت سے اور سادگی و کفایت شعاری کی پالیسیوں کے ذریعے ہی ملک موجودہ بحران سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts