ریاض کی دوسری کھجور نمائش، انواع و اقسام کی لاکھوں ٹن کھجوروں کا بازار

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب کے دارالحکومت ’الریاض‘ میں دوسری موسمی کھجور نمائش خطے میں کھجور کے فارم کی فصلوں کی مارکیٹنگ کو فروغ دینے کا ایک بڑا مرکز ہے۔ چونکہ سعودی عرب میں کھجور کی سالانہ پیداوار1,541,769 ٹن ہے جو خطے میں پیدا ہونے والی کل چار لاکھ ٹن کھجوروں میں پیداوار کا 24 فیصد ہے۔

الریاض میں ہونے والی کھجورنمائش 11 اگست سےاپنے سیزن کے آغاز سے سعودی عرب میں پیدا ہونے والی کھجوروں کی نمائش کر رہی ہے۔ اس نمائش میں سعودی عرب کے 50 سے زائد کسان اور نمائش کنندگان ایک درجن سےزاید اقسام کی کھجوریں فروخت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی بلوں کی قسطیں مسترد، تاجروں کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

نمائش کے مقاصد کے حصول کے لیے سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے امارہ الریاض ، قومی مرکز برائے کھجوراور بہت سی زرعی انجمنوں کے ساتھ شراکت سے مشترکہ کوششیں شروع کی ہیں تاکہ دو مہینوں پر مشتمل اس نمائش کو زرعی اور اقتصادی موسمی مرکز کے طور پر متعارف کراتے ہوئے خطے میں کھجوروں کی مارکیٹنگ کے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔

نمائش کے سپلائی کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےسعودی برانڈ کی کھجوروں کی مارکیٹنگ کرنے والے کاشتکاروں کی شرکت، نامیاتی زراعت اور معیار کا سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں۔

نمائش کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سعودی ڈیٹس برانڈ رکھنے والے کسانوں کے لیے شرکت کے معیار، ان کے پاس نامیاتی زراعت اور کوالٹی سرٹیفکیٹ ہو لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ ہر شرکاء کے لیے ایک اسٹال مختص کیا گیا،جہاں ان کی پرائیویسی اور ڈسپلے اور اسٹوریج کی جگہ کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔

مجازحکام اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے یہ کھجور میلہ دیگر موسموں اور متعدد خطوں میں ہونے والی تقریبات کے ساتھ ساتھ مملکت میں
کاشت کی جانے والی ایک لاکھ 23 ہزار ٹن کھجوروں کی مقامی اور بین الاقوامی کارواباری مراکز کے لیے خریدو فروخت کا ایک مرکز ثابت ہو۔

سعودی عرب میں کھجور کی پیدوار سے مملکت کو سالانہ 7.5 ارب ریال کا زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے اور کھجور مملکت میں کل زرعی پیداوار کا 12 فی صد کے برابر ہے۔

Related Posts