گندی ویڈیوز اور غیر قانونی کام پر شرمندہ ہوں؛ ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں جس پر وہ پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے بتایا کہ انہوں نے کچھ ایپلیکیشنز کو بغیر یہ تصدیق کیے کہ وہ پاکستان میں قانونی طور پر جائز ہیں پروموٹ کیا تھا اور اس غلطی پر بھی وہ شرمندہ ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ڈکی بھائی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں ایک مبینہ متنازع جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق اس ایپ کی وجہ سے شہریوں کو مالی نقصانات اٹھانا پڑے جس کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔ گرفتاری کے بعد انہیں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا اور گزشتہ روز انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

ڈکی بھائی کی گرفتاری اور مقدمے کے حوالے سے یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور وہ خوب سمجھتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں خاندان کو کتنا دباؤ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی کو پہلی پیشی کے بعد رہا کر دینا چاہیے تھا لیکن شاید مقدمے کو جس طرح پیش کیا گیا اس کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔

Related Posts