خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے اذان جیسا بیٹا دیا، عدنان سمیع خان

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا کہنا ہے کہ میں بہت زیادہ خوش قسمت ہوں کہ اللّٰہ نے مجھے اذان جیسا بیٹا دیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں عدنان سمیع خان نے اپنے بیٹے اذان سمیع خان کے بارے میں گفتگو کی ، انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اذان میری زندگی کا حصّہ ہے اور وہ پوری توجہ کے ساتھ بہت اچھا کام کررہا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اذان سمیع خان کی تربیت کے حوالے سے عدنان سمیع خان نے کہا کہ میرے بیٹے کی تربیت بہت اچھی ہوئی ہے تو میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس پروگرام میں مادھوری اور ایشوریا کی تضحیک، بھارتی تجزیہ کار نے قانونی نوٹس بھیج دیا

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ہر چیز کے لیے خدا کا شکر گزار ہوں جوکہ اس نے مجھے عطا کی اور خاص طور پر اس لیے کہ مجھے اذان جیسا بیٹا دیا۔

واضح رہے کہ اذان سمیع خان گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔ زیبا بختیار اور عدنان سمیع 1993ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997ء میں کچھ وجوہات کی بنا پر دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

Related Posts