اپنی قسمت پر یقین ہے،مگرپہلے محنت کرنے کی قائل ہوں،نیلم منیر

تازہ ترین

تازہ ترین

Neelam Munir told the story of defeating Corona

لاہور:خوبرواداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ قسمت پر یقین ہے لیکن اس سے پہلے محنت کرنے کی قائل ہوں، بڑی سکرین پر جب بھی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی ضرور کام کروں گی۔

ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ انسان کی زندگی میں قسمت کا بھی بڑاعمل دخل ہوتا ہے اورمیرا اس پر یقین ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میں محنت اور لگن سے کام کرنے کی بھی قائل ہوں کیونکہ اس کا پھل آپ کوضرور ملتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو نا چاہیے کہ انسان محنت نہ کرے اور سب کچھ قسمت پر ڈال دے۔ نیلم منیر نے کہا کہ بڑی سکرین کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی دوبارہ اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی،میں کسی خاص کردار کی اپنے اوپر چھاپ نہیں لگنے دینا چاہیے۔

Related Posts