اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی صدر سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل کے 10 سال مکمل ہونے پرچینی صدرکے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بے حد مشکور ہوں، پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور سی پیک کو مثالی منصوبہ بنانا ان کے عزم کا عکاس ہے۔
Highly grateful to H.E. President Xi Jinping for his powerful message of support and solidarity with Pakistan on the occasion of the completion of the Decade of CPEC. His emphasis on building CPEC into “an exemplary project of high quality Belt and Road Cooperation” reflects his…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 3, 2023
وزیراعظم نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے 10سال میں اہم سنگ میل طے کیے، پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ کے لیے چینی صدر کی کاوشوں کا جتنا شکریہ اداکیاجائے کم ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے دور کی کامیابی کے لیے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کے لیےپرعزم ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








