کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، احسن اقبال
کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورین  کمپنیوں کو  پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاک کوریا انفراسٹرکچر بزنس فورم کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورین وزیراعظم نے ہر ملاقات میں پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کورین جنگ میں پاکستانی عوام کی مدد کو ہمیشہ یاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں کوریا نے بہت ترقی کر لی ہے، ہمیں دونوں ممالک کے تعلق کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، آج دنیا میں ملکوں کی پہچان سیاست کے بجائے معیشت سے ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں بہت سے مواقع ہیں، کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

Related Posts